پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی عبدالرزاق خان دوتانی کی عظیم قومی خدمات، قربانیوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی،رضا محمدرضا

لورالائی (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام لورالائی میں پشتونخوا نیپ کی سابق مرکزی جنرل سیکریٹری، پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم رہنما اور نامور قومی مبارز ارواشاد عبدالرزاق خان دوتانی کی 38ویں برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان اور بھرپور جلسہ عام منعقد ہوا۔ جلسہ عام کی صدارت پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا نے کی۔ جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عیسیٰ روشان، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، مرکزی سیکریٹری چیرمین اللہ نور خان،ضلع سیکرٹری مصطفیٰ کمال اور پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی سیکریٹری وارث افغان نے خطاب کیا۔ جلسے کی نظامت کے فرائض نعمت جلالزی نے انجام دیے جبکہ تلاوتِ مولوی فضل کریم نے کی۔ اس سے پیلے پارٹی دفتر سے عظیم الشان احتجاجی ریلی پارٹی مشران کی سربراہی نکالی گئی جو مختلف شاھراوں پر گشت کرنے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے جلسہ پہنچے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقررین نے پشتون قومی سیاسی تحریک کے بہادر، اصول پسند اور نظریاتی رہنما ارواشاد عبدالرزاق خان دوتانی کو ان کے تاریخی کردار، ناقابلِ فراموش قومی خدمات اور طویل جدوجہد پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ عبدالرزاق خان دوتانی نے تاریخی نیشنل عوامی پارٹی کی تقسیم کے نہایت نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر خان شہید کے ایک قریبی اور اہم رفیق کی حیثیت سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی تشکیل میں کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق خان دوتانی پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی رہنماؤں میں شامل تھے اور خان شہید کی شہادت کے بعد وہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری کے منصب پر فائز ہوئے۔ انہوں نے عظیم قومی رہنما عبدالرحیم خان مندوخیل کے ساتھ مل کر اْس وقت کی پشتونخوا نیپ کو پشتونخوا وطن کی حقیقی نمائندہ قومی جماعت بنانے میں فیصلہ کن اور ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔ ان کی عظیم قومی خدمات، قربانیوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں