کھرڑی کے پہاڑی علاقے میں لسبیلہ ایکسٹریم آف روڈ جیپ ریلی کا شاندار انعقاد

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) لسبیلہ کے دشوار گزار اور خوبصورت پہاڑی علاقے کھرڑی میں لسبیلہ ایکسٹریم آف روڈ جیپ ریلی کا شاندار ایونٹ منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں میں ایڈونچر اسپورٹس کا رجحان پیدا کرنا اور مقامی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ریلی نیلسن پینٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں پاکستان بھر سے آف روڈنگ کے ماہر ڈرائیورز نے بھرپور شرکت کی۔ خطرناک اور چیلنجنگ ٹریک نے ڈرائیورز کی مہارت اور حوصلے کا سخت امتحان لیا۔ایونٹ کے مہمانِ خصوصی سینیٹر اسد قاسم رونجھو تھے، جنہوں نے اس ریلی کو لسبیلہ کی تاریخ کا ایک منفرد اور قابلِ فخر لمحہ قرار دیا اور منتظمین و نوجوانوں کی شرکت کو سراہا۔ریلی میں نوجوان اور باصلاحیت ڈرائیور بیرسٹر جہانزیب قاسم رونجھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اختتام پر کامیاب ڈرائیورز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔عوامی حلقوں نے اس ایونٹ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے مقابلے مستقبل میں بھی تسلسل سے منعقد کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں