لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں جیپ ریلی جیسے پروگرامز ہمارے علاقے کا نام روشن کرتے ہیں، سینیٹر اسد قاسم رونجھو

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے دشوار گزار اور خوبصورت پہاڑی علاقوں میں آف روڈ جیپ ریلی جیسے ایونٹس کا انعقاد نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے بلکہ لسبیلہ کا نام بھی ملک بھر میں روشن کرتا ہے۔ کھرڑی میں منعقدہ “لسبیلہ ایکسٹریم آف روڈ جیپ ریلی” کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ہمارے علاقے کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں، جو باعث فخر ہےانہوں نے کہا کہ ایسے مثبت اور تعمیری پروگرامز سے لسبیلہ کے خوبصورت مقامات کو سیاحتی طور پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے اعلان کیا کہ وہ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ سے بات کر کے مستقبل میں بھی کھرڑی میں اس نوعیت کی مزید ریلیاں منعقد کریں گےانہوں نے کہا جانزیب قاسم رونجھو خود بھی ایک ماہر آف روڈ ڈرائیور ہیں اور ملک کے مختلف مشہور علاقوں میں جیپ ریلیز میں حصہ لے چکے ہیں۔ کھرڑی جیپ ریلی میں بھی ان کے گروپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ریلی کو اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں