سبی(رپورٹر )ناظم جنگلات سبی میرزاہدرند نے کہا ہے کہ آنے والی شجر کاری مہم کے دوران علاقے کے رقبے اور آبادی کے تناسب سے زیادہ سے زیادہ پودوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہاہے کہ نرسری کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ نرسری میں پودوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ شجرکاری مہم کو مؤثر بنانے کے لیے پیشگی تیاری اور ماحول کے تحفظ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں انہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ گلوبل وارمنگ جیسے سنگین عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی درختوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ درخت زمین کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے بارشوں کے نظام کو بہتر بنانے اور قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے میں معاون ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ عوام میں شجرکاری سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا اور تعلیمی اداروں سرکاری محکموں اور مقامی کمیونٹی کو شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شامل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر شہر کو سرسبز بنایا جاسکے

