مدارس اسلام کے قلعے ہیں،مدارس سے طلباء تیارکرکے اسلام اور پاکستان کے خدمتِ کریں گے،مولانا حافظ محمد نصیب اللہ مینگل

اوتھل (این این آئی) مدارس اسلام کے قلعے ہیں مدارس سے طلباء تیارکرکے اسلام اور پاکستان کے خدمتِ کریں گے۔جامعہ محمودیہ الامارت سٹی حب میں تقریری مقابلہ ودستار فضیلت حفاظ کرام کے عنوان سے 10جنوری 2026کومنعقد کیا گیا جسمیں جامعہ کے 24طلبا کرام نے حصہ لیا جس کی صدارت حاجی امیر محمد کاکڑ کررہے تھے جسمیں مہمان خصوصی محسن مدارس حضرت مولانا حافظ محمد نصیب مینگل، حضرت مولانا یوسف رشید، جامعہ رشیدیہ کراچی مولانا مفتی کفایت اللہ، مولانا مفتی انیس الرحمٰن، مولانا حافظ محمد اشرف فاروقی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع آواران مولانا شاہ محمد صدیقی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع حب مولانا عبد الکریم ترمذی مدیر جامعہ ھذا حضرت مولانا مفتی عبد الولی، امیر جے یو آئی تحصیل حب حاجی امیر محمد کاکڑ امیر جے یو آئی حب سٹی مولانا عبد الرزاق،استاد حدیث جامعہ ھذا حضرت مولانا قاضی محمد اسلم دیگر مقررین نے خطاب کیا اور عوام نے کثیر تعداد شرکت کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی آخر میں جامعہ کے مدیر مولانا عبد الکریم ترمذی نے جامعہ اور انتظامیہ کی طرف سے تمام مہمانوں اور جلسہ میں شریک تمام معززین کی شکریہ ادا کی آخر میں حضرت مولانا حافظ محمد نصیب مینگل صاحب کے رقت آمیز دعا سے اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں