عوام این او سی کے بغیر تکتو اور دیگر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمات میں خرید و فروخت سے گریز کریں، کیو ڈی اے

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ کیو ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو محکمہ ہذا کے این او سی کے بغیرکسی بھی کیو ڈی اے کے ماتحت اسکیمات میں خرید وفروخت سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے خاص طورپر تکتوہاؤسنگ اسکیم میں، تاکہ عوام الناس کے رقم کا ضیاع ونقصان نہ ہواور وہ دیگر مشکلات سے بھی محفوظ رہ سکے ڈی جی کیو ڈی اے اونگزیب کاسی اور ان کے ماتحت آفیسران عوام کے مفادات اور محکمے کے ساکھ کو مزید بہتر بنانے کے لئے احسن انداز میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے اعتماد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں