ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی بور کیٹل فارم ڈکیتی کی مختلف وارداتین ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی ڈو موٹر سائیکل اور تین موبائل فون چھین لیے گئے۔ پولیس کے مطابق جعفرآباد پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود میں روڈ اوستہ محمد پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر امان اللہ رند سے ایک لاکھ روپے موٹر سائیکل اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود واپڈا گریڈ اسٹیشن کے مقام مین قومی شاہراہ پر نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

