کوئٹہ، گیس کی پریشر کم ہونے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

کوئٹہ(این این آئی)اہلیان سریاب کلی کمالو، بڑو، کلی فتح محمد بادینی گڑھ،کلی صابر آباد، کوئٹہ نے کہا ہے کہ بنیادی ضرورت گیس کی پریشر کم ہونے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ شدید سردی میں بچے، بوڑھے، خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ کلی کمالو میں گیس کی کم پریشر نے نظام زندگی مفلوج بناکر رکھ دی ہے۔ گیس حکام کی ہٹ دھرمی اور پریشر بحال نہ کرنا ظلم و زیادتی ہے۔ اس حوالے سے بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ اہلیان علاقہ نے منتخب نمائندوں اور گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرکے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ بصورت دیگر قومی شاہراہ بند کرکے شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں