سوئی گیس بلوچستان کی سرزمین سے نکلتی ہے، مگر آج شدید سردی میں خود بلوچستان کے لاکھوں عوام اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں انجنیئر حمید بلوچ‎

تربت (رپورٹر) سوئی گیس بلوچستان کی سرزمین سے نکلتی ہے، مگر آج شدید سردی میں خود بلوچستان کے لاکھوں عوام اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں انجنیئر حمید بلوچ۔

نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی نائب صدر انجنیئر حمید بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ محض بدانتظامی نہیں بلکہ بلوچستان کے ساتھ دہائیوں سے جاری ناانصافی اور استحصال کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پورے ملک کو فراہم کیے جا رہے ہیں، مگر صوبے کے اپنے عوام کو اندھیرے اور سردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور مکمل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انجنیئر حمید بلوچ نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل پر حق نہیں دیا جا سکتا تو پھر وفاقی اکائی ہونے کا دعویٰ محض ایک کھوکھلا نعرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلوچستان میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر عوام میں پائی جانے والی محرومی اور بے چینی مزید شدت اختیار کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں