بلوچستان گرینڈ الائنس کا نیشنل پارٹی قیادت سے رابطہ، ملازمین کے مطالبات کی حمایت

کوئٹہ (رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کا نمائندہ وفد سیکرٹری جنرل حاجی اصغر بنگلزئی، حاجی شفا مینگل، رئیس درمحمد لانگو، منظور راہی بلوچ ، غفار جمالی،حاجی صاحب جان، کامریڈ وحید بلوچ ، شاہ نواز زہری، ایاز کاکڑ،عمر بلوچ اور دیگر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ جاکر نیشنل پارٹی کی قیادت مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ ،رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز , مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو، مرکزی ریسرچ و آگاہی سیکرٹری صدیق کھیتران، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری عبید لاشاری اور دیگربلوچستان گرینڈ الائنس کی چارٹر آف ڈیمانڈ اور احتجاجی تحریک کی بابت نیشنل پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ آئین کے تحت اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے بدقمستی ملازمین تنظیموں اور شہریوں سے آئینی حق چھینا جارہا ہے اور بلوچستان گرینڈ الائنس کا چارٹر آف ڈیمانڈ حق پر مبنی ہے اس پاداش میں ملازمین کی گرفتاری اور انہیں 16 اہم پی۔او کے تحت پابند سلاسل کرنا آمریت کی یاد دلاتی ہے انہوں نے کہا حکومت ہوش کی ناخن لیکر بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرکے ملازمین کے گھروں پر چھاپوں اور انہیں گرفتار کرنے سے اجتناب کرے انہوں نے کہا کہ آہین میں ملازمین کی تنخواہوں میں یکسانیت کی ضمانت دی گہی ہیے اور حکومت بلوچستان اس ہو شربا مہنگاہی میں ملازمین کو رئلیف دے ۔ انہوں نے الاینس سے گزاش کی کہ وہ بھی اپنے عوام کی خدمت کرے بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبے میں ۔اس موقع رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملازمین کی مطالبات جائز جان کر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے اور چھاپوں اور گرفتاریوں سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر ملازمین کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں