بلوچستان، محکمہ خزانہ میں اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر،جونیئر کلرک کی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ خزانہ بلوچستان کے ترجمان نے آن لائن سسٹم سے متعلق سامنے آنے والی شکایات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کو بعض امیدواروں کی جانب سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ آن لائن درخواستوں کا سسٹم بعض اوقات مکمل طور پر اوپن نہیں ہو رہا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ محکمہ خزانہ میں چوبیس گھنٹے محکمہ جاتی امور کی انجام دہی، بیک وقت بڑی تعداد میں صارفین کی رسائی اور غیر معمولی ٹریفک کے باعث سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں بعض تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر کے لئے مجوزہ فارم درست کام کررہا ہے تاہم اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اور جونیئر کلرک کی آسامی کا فارم ایک گھنٹے کے لئے ڈاؤن ہوتا ہے جس کہ درسگی چند ہی گھنٹے میں کردی جائے گی محکمہ خزانہ کا متعلقہ تکنیکی عملہ ان مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اور سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ترجمان نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت اور تکنیکی مسائل کے پیشِ نظر محکمہ خزانہ میں اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اور جونیئر کلرک کی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی اہل امیدوار درخواست جمع کرانے سے محروم نہ رہے انہوں نے تمام امیدواروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، تمام امیدواروں کی درخواستیں جمع ہوں گی اور آن لائن سسٹم میں درپیش عارضی رکاوٹیں مستقل نوعیت کی نہیں ہیں بلکہ انہیں جلد مکمل طور پر دور کر لیا جائے گا ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ آن لائن سسٹم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا جدید طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے، جس کے باعث بعض افراد کو ابتدائی طور پر اس نظام کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ محکمہ خزانہ اس ضمن میں رہنمائی فراہم کرنے اور نظام کو مزید آسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے ترجمان نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور توسیع شدہ مدت کے دوران اپنی درخواستیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کریں کسی بھی معاونت کے لئے محکمہ خزانہ بلوچستان کے ہیلپ لائن نمبر(081) 2500096 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے محکمہ خزانہ بلوچستان شفافیت، میرٹ اور عوامی سہولت کی فراہمی کے لیے پْرعزم ہے اور اس نظام کے ذریعے صوبے میں ایک جدید، قابلِ اعتماد اور شفاف طریقہ کار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں