محدود وسائل میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری پرنس آغاعمراجان احمدزئی

کوئٹہ(این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر پرنس آغاعمرجان احمدزئی سے پیر کو یہاں ٹکری عطاء اللہ بنگلزئی کے قیادت میں وفد نے قلات ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار سخی بھائی خان سمالانی بھی موجود تھے۔ٹکری عطاء اللہ بنگلزئی نے پرنس آغاعمرجان احمدزئی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ٹکری عطاء اللہ بنگلزئی نے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد پر شکریہ ادا کیا۔پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے کہا کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے محدود وسائل میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔دریں اثناء کثیر افراد نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی مفلر پہنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں