بلوچستان چند ماہ میں تجاوزات کیخلاف 3ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے، میر سرفراز برگٹی

کوئٹہ(این این آئی) و زیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران تجاوزات کے خلاف تین ہزار سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں،800 سے زائد غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کیے جا چکے ہیں، تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سرکاری زمین پر قائم دس سال پرانا، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا غیرقانونی پٹرول پمپ گزشتہ روز مسمار کر دیا گیا،سرکاری زمین بلوچستان کے عوام کی امانت ہے، اس پر کسی قسم کا غیرقانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں