معیاری،کارگر تعلیم کے ذریعے بلوچستان کا مستقبل محفوظ بنائینگے، وزیراعلی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے تعلیم کے فروغ کا عزم دہرانے کا دن ہے، انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے پر بلوچستان کی عوام سے وعدہ ہے کہ صوبے کا کوئی سرکاری اسکول بند نہیں رہے گا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو عالمی یوم تعلیم کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں ہوگا، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے،وسائل کی کمی کے باعث بلوچستان کا کوئی قابل بچہ اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور کارگر تعلیم کے ذریعے بلوچستان کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں