وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کا 6 سال سے زیرِ التواء پاسپورٹ ایک ماہ کے اندر دلوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار مدثر علی نے بتایا کہ جب انہیں علم ہوا کہ وفاقی محتسب کے نام سے ایک ایسا ادارہ ہے جو بغیر فیس اور وکیل کے انصاف فراہم کرتا ہے۔تو وہ بھی اپنی شکایت لے کر وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر آئے۔اور بتایا کہ وہ پچھلے 6 برس سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔لیکن اب تک ان کو پاسپورٹ فراہم نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے متعلقہ محکمے کے خلاف وفاقی محتسب کوئٹہ کو درخواست دی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا پاسپورٹ جلد فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ جاری کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں