ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) الیکشن کمیشن اف پاکستان نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور اور یو سی وائس چیئرمین بھاگ چھلگری کے خالی نشتوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا چار فروری کو پولنگ ہوگی الیکشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع صحبت پور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور بھاگ کی یوسی 28 چھلگری کے وائس چیئرمین کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے چار فروری 2026 کو پولنگ ہوگی صحبت پور کے لیے پرائنزٹنگ افسر پرنسپل ڈگری کالج علی رضا عمرانی صحبت پور جبکہ یوسی چھلگری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ سید اللہ یار شاہ پرائزنٹنگ افسر ہونگے۔

