اسسٹنٹ کنزوریٹر وائلڈ لائف شاہنواز سیلاچی کی وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ میرچاکر خان رند یونیورسٹی میں وائلڈ لائف کی اہمیت اور آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب کا احتمام

سبی(رپورٹر)اسسٹنٹ کنزوریٹر وائلڈ لائف شاہنواز سیلاچی کی وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ میرچاکر خان رند یونیورسٹی میں وائلڈ لائف کی اہمیت اور آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب کا احتمام تقریب میں رجسٹرار میرچاکرخان رند یونیورسٹی پروفیسر عبدالقدوس بنگلزئی٬ایگریکلچر٬لاء ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ اسسٹنٹ کنزرویٹر شاہنواز سیلاچی نے وائلڈ لائف کی اہمیت اجاگر کرتے ہوۓ کہاہے کہ جنگلی حیات اور موسمی پرندوں سمیت نایاب قیمتی پرندوں کی حفاظت کرنا نہ صرف وائلڈ لائف کی ذمہ داری ہے بلکہ ان نایاب قیمتی موسمی پرندوں سمیت جانوروں کی حفاظت کرنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے اگر ہم سب مل کر انکی حفاظت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تو انکی نسل کشی میں کمی سمیت انکی آبادی میں اضافہ سمیت جنگلات کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ قدرتی ماحول کا توازن برقرار رکھنے میں بھی وائلڈ لائف اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے دیگر ممالک سے موسم کے مطابق نقل مکانی کرنے والے پرندوں اور جانوروں کی اہمیت بھی اجاگر کی انہوں نے کہا جنگلی حیات کا شکار ممنوع ہے ایسے افراد کی نشاندہی کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف قوانین کے مطابق کاروائی کی جاۓ گی جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے اس ذمہ داری میں اعلی تعلیم یافتہ طلباء اور طالبات وائلڈ لائف کا ساتھ دیں اور اپنے قدرتی ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں تقریب کے آخر میں انہوں نے میرچاکر خان رند یونیورسٹی کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا رجسٹرار پروفیسر ایڈوکیٹ عبدالقدوس بنگلزئی نے وائلڈ لائف کی ٹیم کومیرچاکر خان رند یونیورسٹی کی جانب سے ہرطرح کے تعاون کی یقین دیہانی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں