بلاوایو (این این آئی)پاکستان انڈر 19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ یکم فروری کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا،۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔نائب کپتان عثمان خان نے اپنے بیان میں کہاکہ ہماری تیاری بہت اچھی رہی، سناریو میچ نے اصل میچ جیسا ماحول فراہم کیا، ہماری فیلڈنگ یونٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی، اس شعبے میں واضح بہتری آئی ہے، ملتان میں کیمپس کے دوران فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی جس کا فائدہ ٹیم کو ہوا۔عثمان خان نے کہاکہ بھارت کے ساتھ میچ بہت اہم ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں۔

