دبئی (این این آئی)آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بولاوایو ایتھلیٹک کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں سناریو میچ میں حصہ لیا،کوچز نے بیٹرز اور باؤلرز کو مختلف ٹارگٹس دیے۔سناریو میچ میں ٹیم مینٹور سرفراز احمد نے بھی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دئیے۔آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اتوار کو بولاوایو میں بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

