ژوب(این این آئی) ژوب محکمہ صحت یونسیف کے اشتراک سے پولیو کے حوالے سے منعقدہ میڈیا سیمنار سے ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون ایریا کوآرڈینیٹر ژوب ڈویژن ڈاکٹر ابراھیم کاکڑ ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نیئرلونی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید اللہ ترین این سٹاف کے ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کاکڑ کمیونیکیشن آفیسر سعید اللہ لوون مفتی خیالی جان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ھم سب کی ذمہ داری ہے اور اس میں میڈیا کا کلیدی کردار ھے اس حوالے سے میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے 2 فروری کو ھونیوالے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے پولیو سے نجات حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2024 کے دوران اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 40 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں 31 پولیو کیسز پاکستان سے سامنے آنے جن کی اکثریت خیبرپختونخوا میں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو آیک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ پولیو ویکسین کے زریعے ہی ممکن ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے اور پولیو ویکسین کے بارے میں پھیلے ہوئے منفی پروپیگنڈا کے بخ کنی کے لئے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان مشترکہ طور پر کردار ادا کریں اس حوالے سے عوام الناس تک درست معلومات پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے صحافی حضرات پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے زریعے شعور آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔

