محدود وسائل،قلیل بجٹ کے باوجود عوامی فلاحی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے،امیر حمزہ خان زہری

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، انتظامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے محکمہ بلدیات کو فعال رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی کاوشوں کو سراہا صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل اور انتہائی قلیل بجٹ کے باوجود عوامی فلاحی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ مرحلے میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے مزید عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں