ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پاکستانی اسپنرز نے پہلی بار نیا کارنامہ سر انجام دے دیا

پاکستانی اسپنرز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک نیا کارنامہ سر انجام دے دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نہ صرف 90 رنز سے بڑی فتح حاصل کی بلکہ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی اپنے نام کرلی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 16ویں اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ کی سب سے بڑی خاص بات یہ رہی کہ آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے حاصل کیں، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ میں پاکستان کا پہلا موقع ہے کہ ایک اننگز کی تمام وکٹیں اسپن بولرز کے نام رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں