انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویدانت تریویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3، محمد صیام نے 2، علی رضا، مومن قمر، احمد حسین اور علی حسین بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا جبکہ اگر بھارت پاکستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی مارجن سے مات دیتا ہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل 4 کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں۔

گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کیلیے 29.4 یا اس سے بھی کم اوورز میں فنش لائن عبور کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں