ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ بگٹی کی کاروائی، مفرور ملزم گرفتار

ڈیرہ بگٹی( رپورٹر) جناب ڈی آئی جی سبی رینج سبی برکت حسین کھوسہ اور ایس پی ڈیرہ بگٹی جناب ضیاء الحق مندوخیل کے احکامات بر خلاف مہم گرفتاری اشتہاری و مفرور ملزمان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ بگٹی عبدالحمید کٹوہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی وزیر خان مری RIB فیض محمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے 32 سال پرانا مفرور ملزم بگن عرف باز محمد ولد نصیب اللہ قوم صوبھازئی بگٹی سکنہ ڈیرہ بگٹی مقدمہ 01/1994 بجرم زیر دفعہ 365حرابہ7(3) میں حسب ضابطہ گرفتار کیا جا کر مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں