پاکستان ہاکی ٹیم کی آج آسٹریلیا روانگی ملتوی کردی گئی ہے،پرو ہاکی لیگ کے لیے ٹیم کی روانگی آج لاہور سے شیدول تھی۔
ذرائع کےمطابق قومی کھلاڑیوں کو تاحال آسٹریلوی ویزے جاری نہ ہوسکے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی اب پانچ فروری کی فلائٹ بکنگ کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم روانگی کا پلان تبدیل ہونے کے بعد لاہور آنے والے کھلاڑیوں کو راستے میں اطلاع دی گئی۔

