تربت یونیورسٹی میں ساحلی علاقوں کے طلبہ کے لیے ایچ ای سی اسکالرشپ پر آگاہی سیشن کا انعقاد

تربت(این این آئی)تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ایچ ای سی انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد کیاگیا۔سیشن میں مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ نے شرکت کی۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ منیجر شبانہ عروج نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن میں شرکت کی اور شرکاء کو اسکالرشپ پروگرام کے فریم ورک اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کارکے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پروگرام کے مقاصد، اہلیت، درخواست جمع کرانے کا طریقہ کاراور دیگر اہم قواعد وضوابط کے حوالے سیجامع بریفنگ دی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے فنانشل ایڈ آفس کے انچارج بدل خان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ آفئیرز چاکرحیدر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں تربت یونیورسٹی اپنے طلبہ کے لئے تعلیمی مواقع تلاش کرنے، انکی مالی معاونت اور اسکالرشپ پروگراموں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں