پنجاب بھر کے سکولوں میں اہم آسامیا ں خالی؛سینئر اساتذہ کی پرموشن کرنے کا اعلان

جنید ریاض:پنجاب میں لڑکوں کے 236ہائی و سکینڈری سکول میں اہم اسامیاں خالی ہیں جبکہ 236بوائز سکولوں میں گریڈ 20 کے صرف 6پرنسپلز ،26ہائی و سکینڈری سکولوں میں گریڈ 20کا ایک ہی پرنسپل تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی و تعلیمی معاملات چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے سکولوں میں پرنسپلز کی230 جبکہ لاہور میں 20 اسامیاں خالی ہیں۔ اسی طرح لڑکیوں کے200سکولوں میں سےصرف 50فیصد میں پرنسپلز تعینات ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول چوہنگ،جلوموڑ ،گلبرگ، پائلٹ سکول وحد کالونی،،گورنمنٹ ہائی سکول اطوکی اعوان،مانگامنڈی اور یتیم خانہ کے سکول،میں پرنسپل کی اسامیاں خالی ہیں۔

علاوہ ازیں، شاہدرہ ریٹی گن روڈ،گورنمنٹ ہائی سکول گلشن راوی،رائیونڈ،سمن آباد، بندیاں والا پل کے سکولوں میں بھی اسامیاں خالی ہیں جبکہ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کی اسامی پر بھی تعیناتی نہ ہوسکی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سینئر اساتذہ کی گریڈ 20 میں پرموشن کیلئے دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے جس کے بعد جلد سینئر اساتذہ کو گریڈ 20میں ترقیاں دے دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں