پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی رپورٹنگ کا طریقہ کار تبدیل

جنید ریاض: پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کی رپورٹنگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب اے ای اوز براہِ راست ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کو رپورٹ کریں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اے ای اوز پبلک، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی (پیماء) کے تحت چلنے والے اسکولوں کی نگرانی کریں گے۔

تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم نے انتظامی افسران کو بھی عملدرآمد رپورٹ مقررہ وقت میں محکمہ کو بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مانیٹرنگ کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں