تربت (این این آئی) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام “صحت پراثرانداز ہونے والے سماجی عوامل” کے موضوع پر ایک لیکچر سیشن منعقدکیاگیا۔اس سیشن کا مقصد طلبہ کی صحت پر اثر انداز ہونے والے سماجی عوامل کے بارے میں علم و آگاہی فراہم کرناتھا۔سیشن کے مہمان مقرر مکران میڈیکل کالج تربت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صغیرالدین نے صحت کے مختلف پہلوؤں بشمول خوراک اورمتوازن غذا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیشن کے دوران ڈاکٹر صغیرالدین نے صحت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے سماجی حالات اور مجموعی فلاح و بہبود کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی۔شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یاسین نے ایک معلوماتی اور انٹرایکٹوسیشن میں بطور مہمان مقرر شرکت کرنے پر ڈاکٹر صغیرالدین کا شکریہ ادا کیا-سیشن کے اختتام پرسوال و جواب کامرحلہ شروع ہواجس میں شرکاء نے صحت پراثرانداز ہونے والیسماجی عوامل کے بارے میں اہم تصورات کوسمجھنے کے لئے سوالات پوچھے جن کا مہمان مقرر نے علمی بنیاد پرجواب دیا۔

