ڈیرہ بگٹی میں بلوچ کلچر ڈے کی پروقار تقریب، طلبہ نے ثقافتی رنگ بکھیر دیے

ڈیرہ بگٹی(اے این این)ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہونے والی بلوچ کلچر ڈے کی یہ رنگا رنگ تقریب ثقافتی روایات، محبت اور یکجہتی کی خوبصورت عکاس نظر آئی۔ بمبور رائفلز کے زیرِ اہتمام ایف سی پبلک اسکول اینڈ کالج میں منعقدہ تقریب میں طلبہ نے بلوچی ثقافت کو منفرد انداز میں اجاگر کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل خرم جاوید تھے، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے خوبصورت اور روایتی بلوچی لباس زیب تن کیے، جس سے تقریب کو ثقافتی رنگ مل گیا۔
بچوں کی جانب سے بلوچی ثقافت، روایات اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف خوبصورت ٹیبلو پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
ٹیبلوز میں بلوچ قوم کی روایتی زندگی، مہمان نوازی، بہادری اور ثقافتی اقدار کو نہایت دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔
تقریب کا مقصد نئی نسل کو اپنی ثقافت، روایات اور شناخت سے روشناس کروانا اور بلوچ ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو فروغ دینا تھا۔
آخر میں مہمانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ثقافتی سرگرمیاں نوجوانوں میں اعتماد، شعور اور اپنی پہچان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں