ڈیرہ مراد جمالی،جعفرآباد پولیس کی کارروائی،فائرنگ تبادلے کے بعد3زخمیوں سمیت6ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور جعفرآباد پولیس کی ڈکیت گروپ اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ڈیرہ اللہ یار کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ گولیاں اور مسروقہ موٹر سائیکلز برامد کر لیے گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گروپ کے اہم کارندے بتاے جارہے ہیں ہسپتال میں پولیس نے کڑی نگرانی شروع کردی گئی پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے قریب ڈکیت کی پولیس نے واردات ناکام بناتے ہوے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین اہم ملزمان اصفر کھکرانی وحید ابڑو اور احسان لاشاری کو زخمی حالت مین گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ گولیان مسروقہ موٹر سائیکلز سمیت درجنوں موبائل فونز برامد کر لیے گئے ہیں ہسپتال مین ملزمان کی کڑی نگرانی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی شرقی مین گزشتہ شب مسلح افراد منیر احمد سولنگی کے گھر گھس کر موٹر سائیکل ودیگر سامان چوری کر لیا اس ضمن میں مالک مکان جاگے اور انکے شور مچانے پر پورا محلہ جاگ گیا اور ڈاکووں کا تعاقب کیا اہل محلہ نے ایک ڈاکو میوہ خان ڈومکی کو پکڑ لیا اور ان سے موٹر سائیکل برامد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے دوران چیکنگ ایک اشتہاری ملزم محمد امین ولد اختر لہڑی کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں