ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآباد میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال بختیاراباد منتقل کردیا پولیس کی کاروائی دونوں فریقین کے چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا پولیس کے مطابق بختیارآباد میں جمعہ کے روز چاچڑ محلہ مین اعوان اور گور قبائل کے درمیان تکرار پر مسلح تصادم لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا ازادانہ استعمال جس کے نتیجے میں محمد رفیق اعوان بابو غلام رسول گور سمیت اٹھ افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد پولیس نفری کے ہمراہ جاے وقوع پر پہنچ گئے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لیکر مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

