وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ دلوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار محمد اکبر نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے متعدد بار پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹ چکے ہیں۔اور تمام کاغذات/ ریکارڈ مکمل ہونے کے باوجود اسے پاسپورٹ فراہم نہیں کیا جا رہا تھا۔بالآخر، مجبور ہو کر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا پاسپورٹ فوری طور پر فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں