کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری جنگلات بلوچستان عمران گچکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے اور شجرکاری مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے شجرکاری مہم کو تمام مکاتب فکر لوگوں کی مدد سے چلائیں گے اس مہم کے مثبت نتائج آئیں گے کوئٹہ میں 50 ہزار درخت لگائیں گے،درخت لگانے کے بعد اسکی حفاظت بہت ضروری ہے جسکا ثواب بھی ہے اس مہم کو ہر محلے تک پہنچائیں گے آج کل جدید طریقوں سے پانی بچا کر درخت لگانے ہیں ونٹر میں اچھی بارشیں بھی ہوئی ہیں شجرکاری کے اچھے اثرات ماحول پر پڑیں گے خشک درختوں کی جگہ نئے درخت لگائیں گییہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید‘ڈائریکٹر جنگلات نیاز کاکڑ ودیگر بھی موجودتھے‘ کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید نے سیکرٹری جنگلات عمران گچکی اور ان کی ٹیم کو کوئٹہ پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ کوئٹہ میں ایک بار پھر شجر کار ی مہم کے حوالے سے محکمہ جنگلات نے کوئٹہ پریس کلب سے آغاز کردیا ہے جو آنے والے وقت میں موثر ثابت ہوگاکیونکہ ماضی میں کوئٹہ لٹل پیرس کے نا م سے مشہور ہوا کرتا تھا آج ایک بار پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف درخت لگائیں گے بلکہ اس کی کامیابی کے لیے بھی موثر اور اچھی پالیسی بنائی جائے گی سیکرٹری عمران گچکی نے کوئٹہ پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس شجر کاری مہم میں پریس کلب کا ساتھ ہونا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے کیونکہ میڈیا اس حوالے سے ایک موثر اور اچھا پیغام عوا م کے لیے جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے محکمے کی جانب اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شجر کاری مہم کا کامیابی کے ساتھ آغاز کرلیا اور اس سلسلے میں سول سوسائٹیز‘میڈیا اور دیگر عوام سے ملکر اس مہم کو کامیاب بنائینگے اگر چہ اس وقت درخت کی ضرورت ہے لیکن دوسری جانب ہمارے لیے پانی کا مسئلہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن بعض ایسے درخت ہے جو بہت کم مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف درخت لگائینگے بلکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے بھی موثر پالیسی بنادیا ہے اور اس پر کام بھی جاری ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان بھر میں چھوٹے اور بڑے ڈیمز کے ساتھ درخت لگانے کے لیے محکمہ ایری گیشن سے ملکر وہاں بھی پالیسی بنانے پر ساتھ دینگے تاکہ ڈیموں کے ساتھ بھی ایک مخصوص جگہ ہمارے حوالے کریں اور ہم وہاں بھی درخت لگائیں گے انہوں نے کہاکہ موسم بہار کی آغاز کے ساتھ صوبے میں شجرکاری مہم شروع کی ہے دس لاکھ درخت صوبے میں لگانے ہیں شجرکاری مہم کو تمام مکاتب فکر لوگوں کی مدد سے چلائیں گے اس مہم کے مثبت نتائج آئیں گے کوئٹہ میں 50 ہزار درخت لگائیں گے درخت لگانے کے بعد اسکی حفاظت بہت ضروری ہے جسکا ثواب بھی ہے اس مہم کو ہر محلے تک پہنچائیں گے آج کل جدید طریقوں سے پانی بچا کر درخت لگانے ہیں ونٹر میں اچھی بارشیں بھی ہوئی ہیں شجرکاری کے اچھے اثرات ماحول پر پڑیں گے خشک درختوں کی جگہ نئے درخت لگائیں گے۔

