کوئٹہ (این این آئی) پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج نے پیر کوکوئٹہ میں ایران کے قونصلیٹ جاکرکوئٹہ میں تعینات ایران کے قو نصل جنر ل محمد کر یمی تو دشکی سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اورانکے رفقاء کی شہادت پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر عابد خان گورگیج در محمد ہزارہ، عبدالجبار خلجی، ملک صورت خان کھیازئی اور لیاقت علی کھیازئی بھی موجود تھے۔پارلیمانی سیکرٹری سردارزادہ عبدالصمد گورگیج نے ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حالیہ صورتحال اور علاقائی کشیدگی کو پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے تشویشناک قرار دیا۔ سردارزادہ صمد خان گورگیج نے کہا کہ دو برادر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی اور اسلامی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

