خضدار(این این آئی) خضدار کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے مین لے لی۔ لیویز کے مطابق بدھ کو خضدار کے علاقے وڈھ وہیر سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت حمید الرحمان ولد مولوی الہیٰ بخش سکنہ وہیر کے نام سے ہوئی ہے لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

