اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ برطانیہ، فرانس و دیگر ممالک پر برہم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے اپنے اندر ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور اسے حاصل کرلیں یا امریکا سے خرید لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں لکھا کہ وہ تمام ممالک جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، جیسا کہ برطانیہ جس نے ایران کی قیادت کے خاتمے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کیا، ان کے لیے میری ایک تجویز ہے کہ وہ امریکا سے آئل خرید لیں ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک کے لیے دوسری تجویز ہے کہ وہ کچھ تاخیر سے ہی سہی مگر ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے نہیں آئے گا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے نہیں آئے تھے، ایران کو بنیادی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’’جا کر اپنا تیل خود حاصل کرو‘‘۔

ٹروتھ پر ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے فرانس پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ فرانس کے ملک نے اسرائیل جانے والے اُن طیاروں کو جو فوجی سامان سے لدے ہوئے تھے، اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ فرانس نے ’’ایران کے قصائی‘‘ کے حوالے سےبہت ہی غیر مددگار رویہ اختیار کیا جسے (ایران) کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے، امریکا یہ بات اسے یاد رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں