امریکی عہدیدار نے ایران میں اپنے لڑاکا طیارے کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی

امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے جس کے پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔ یہ طیارہ F-15 E تھا۔ جس میں دو افراد موجود تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی لیکن اس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

تاحال امریکی حکومت نے تاحال ایف-35 طیارہ کے تباہ ہونے کی باضابطہ طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی طیارہ F-15E Strike Eagle ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین دونوں قسم کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی پائلٹ کی تلاش میں جاری امریکی ریسرچ آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

مقامی ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایرانی فورسز نے امریکی پائلٹ کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں