کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ ایک منجھے ہوئے، بااصول، مدبر اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں دیانتداری، اصول پسندی اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پاکستان، بالخصوص صوبہ پنجاب، ایک باوقار، مخلص اور عوام دوست سیاسی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا اور ان کا پیدا کردہ خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

