امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو فون کال کی جس میں انہوں نے درشت لحجہ اپنایا جس کے بعد اسرائیل لبنان کے ساتھ مذاکرات پر راضی ہوا۔
سی این این کے مطابق یہ ٹیلیفونک بات چیت اس سے کچھ دیر پہلے ہوئی جب اسرائیل نے لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی کے لیے بات چیت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ نیتن یاہو سمجھ گئے کہ اگر انہوں نے لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے تو ٹرمپ جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
اس کال نے دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل ٹیلیفونک رابطوں کا آغاز کیا جس میں لبنان کا معاملہ نمایاں رہا۔
ہفتے کے شروع میں نیتن یاہو نے ایران جنگ بندی سے پہلے ٹرمپ سے پہلے بات کی جس میں نیتن یاہو نے مبینہ طور پر زور دیا کہ لبنان کو جنگ بندی منصوبے میں شامل نہ کیا جائے۔
تاہم ایک دن بعد ٹرمپ نے نیتن یاہو پر حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی حملوں کو کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جس میں لبنانی صحت کے حکام کے مطابق 303 افراد اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔
بلومبرگ نے بھی اطلاع دی کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کرنے سے آگاہ کیا۔

