حماس نے ایران امریکی مذاکرات کو خوش آئیند قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے پاکستان میں ہونے والے امریکی ایران مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل کی جنگ کے مکمل اور جامع خاتمے کے مقصد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ایک بیان میں فلسطینی گروپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور دیگر شریک ممالک کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا منتظر ہے۔

