اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جنگ کے دوران فوج کے ساتھ کھڑے تھے، آج ہم مذاکراتی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ جنگ میں شامل ایرانی جنگجوؤں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کےحامی ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم اسلام آباد میں امریکا فرسٹ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو دونوں فریقوں اور دنیا کے لیے فائدہ مند معاہدہ ممکن ہے۔ اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ہم لازماً پہلے سے بھی زیادہ بھرپور طریقے سے اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں