کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز بلوچستان کے زیر اہتمام 12 اپریل 2026 بروز اتوار دن 11 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے حالیہ ہو شربا مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کرنے، پٹرولیم مصنوعات گیس، بجلی اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے، وفاقی آئینی عدالت بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے بلوچستان میں 62 مزدور یونینز پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے، گریڈ 01 سے 16 تک کے ملازمین کو ڈی آر اے الاؤنس دینے، محکموں میں تیس سال سے رو کی پروموشن کے پوسٹوں کیلئے سروس رولز میں تبدیلی لانے،میٹرو پولیٹن کارپوریشن و میونسپل اداروں کو ہر ماہ تنخواہیں اور پنشن وقت پر ادا کرنے۔دوران ڈیوٹی واپڈا کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے، ایمپلائز سن کوٹے پر فوری بھرتیاں کرنے، بلوچستان کے مختلف اداروں میں تنخواہیں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کرنے، واپڈا اور گروپ آف کمپنیز سمیت دیگر قومی اور مفاد عامہ کے اداروں کی نجکاری کے خلاف اور مطالبات کے حق میں پر امن مظاہرہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شام یونینز تمام عہدیداروں مزدوروں و ملازمین کو تاکید جاتی ہے کہ وہ مظاہرے میں بر وقت اپنی شرکت کو یقینی بنا کر یکجہتی کا ثبوت دیں۔

