کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ شب دو بجکر 37منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 25کلومیٹر رکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ڑوب سے 110کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

