ڈیرہ مراد جمالی جیلانی مارکیٹ میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ،مزدور جاں بحق،دوسرا زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی جیلانی مارکیٹ میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے خلاف ورثاء تاجر برادری اور سینکڑوں کی تعداد میں شہری سڑک پر نکل آئے سڑک پر لاش رکھ کر دھرنا دیدیا سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کئی گھنٹوں تک پند ہزاروں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں زیادہ رش والی جیلانی مارکیٹ میں نا مسلح افراد نے گھس کر ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر ایک مزدور نصیب اللہ ولد عبدالغفور قوم بھٹو موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا مزدور عاقب علی ولد محمد علی بوہڑ شدید زخمی ہوگئے ملزمان بھری مارکیٹ میں مسلسل فائرنگ کرتے ہو? فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مرنے والے اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ واقعے میں جانبحق ہونے والے کے ورثاء نے لاش مین بازار اڈا کے مقام پر قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیدیا دھرنے میں پورے شہر کے تاجر برادری شہریوں کی بہت بڑی تعداد پہنچ گئی انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ لیاقت علی چکھڑہ ہندو پنچائیت کے سربراہ سیٹھ تارا چند میڈیکل اسٹور یونین کے صدر عارف مگسی اور بھٹو برادری کے معززین پہنچ کر متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ قومی شاہراہ بند ہونے سے سندھ بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی جس سے ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطریں لگ گئی اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ایس ایچ او سیمت دیگر پولیس افیسران دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کیے تاہم تاجران اور ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں