ڈیرہ مراد جمالی،ڈکیت گروپ سرگرم،ایک ہی دن میں ٹریکٹر،2موٹر سائیکل،2 بکریاں،تین موبائل چھین کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیت گروپ سرگرم ایک ہی دن میں ایک ٹریکٹر دو موٹر سائیکل دو بکریاں اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں سٹی پولیس تھانے کی حدود لانگو محلہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نقاب پوش افراد نے دن دھاڑے استاد ہدایت اللہ پیچوہا کی دو بکریاں چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ اس واردات کے تھوڑی بعد ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 38 بھنڈ محلہ میں مسلح ڈاکو اعجاز بگٹی کے گھر داخل ہوکر اسلحے کے زور پر گھر میں کھڑی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل ایک عدد قمیتی موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ منگولی پولیس تھانے کی حدود پیرو پل کٹوہر کے مقام پر مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر مہر علی کھوسو سے ٹریکٹر ایک موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ چھتر پولیس تھانے کی حدود اچانک ہوٹل کے قریب نا مسلح افراد نے امداد نامی شخص سے موٹر سائیکل موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں