ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن ون فائیو سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سرکاری موٹر سائیکل اور اہم سرکاری ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس لائن میں ون فائیو سنٹر میں جمعہ کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی ڈیکھتے ون فائیو سینٹر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا?گ سے سرکاری ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اہم سرکاری ریکارڈ واکی ٹاکی سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور?گ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

