اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کا جنرل باڈی اجلاس (کل) ہوگا

کوئٹہ (این این آئی) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کی جانب سے بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے اساتذہ کا ایک اہم جنرل باڈی میٹنگ/اجلاس 13 اپریل بروزِ سوموار 11 بجے یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہو گااجلاس کا مقصد یونیورسٹی انتطامیہ کا بائیومیٹرک حاضری کے حالیہ فیصلے پر تفصیلی غور و خوض کرنا اور اساتذہ برادری کی متفقہ رائے کی روشنی میں ایک جامع اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ اس موقع پر تمام اساتذہ سے شرکت کی بھرپور توقع کی جاتی ہے تاکہ اجتماعی مشاورت کے ذریعے ایک مضبوط اور متوازن فیصلہ سامنے لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں