سبی(رپورٹر)سوشل ویلفئیر ڈائریکٹریٹ پردہ کلب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ایثار اسلامک فاؤنڈیشن اور دیگر سماجی تنظیموں کے اشتراک سے ایک شاندار اور تاریخی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوا،ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی نے ونگ کمانڈر لہڑی٬کرنل زبیر٬کرنل حسن٬کرنل عبدالمنان٬اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ٬اسسٹنٹ کمشنر لہڑی ملک بہادر بنگلزئی٬بابو دین دین محمد مرغزانی کے ہمراہ ربن کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا٬بلڈ ڈونیشن کیمپ کی سربراہی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امجد جاوید لاشاری اور ایثار اسلامک فاؤنڈیشن کے صدر ملک سلطان خان موسیٰ خیل نے کی۔کیمپ میں شہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے انسانیت سے محبت اور ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کی۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات پیش کیے۔کریسنت ویلفئیر سوسائیٹی سے قادر بخش لونی٬دھنی بخش لونی اور حاجی محمد صدیق لونی نے خون کا عطیہ دے کر کیمپ میں خون عطیہ کا افتتاح کیا کیمپ کے دوران کم و بیش 150 سے ذائد بیگ خون جمع کیا گیا، جو کہ ایک نمایاں کامیابی قرار دی جا رہی ہے اور اس سے متعدد مریضوں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی کیمپ کی ایک نمایاں خصوصیت خواتین کی بھرپور شرکت رہی، جہاں 50 سے زائد خواتین نے خون عطیہ کر کے نہ صرف مثبت پیغام دیا بلکہ معاشرے میں خواتین کے فعال کردار کو بھی اجاگر کیا۔ مقررین نے خواتین کی اس شرکت کو سراہتے ہوئے اسے ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔تقریب میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے “ہیروز بلڈ ڈونرز” نے نہ صرف خون عطیہ کیا بلکہ کیمپ کے انتظامی امور میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ بوائے اسکاؤٹس، ٹیچنگ اسپتال کے ٹیکنیکل عملے،وڈیرہ دیدار سیلاچی٬ڈاکٹر رخسانہ شریف٬اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد یاسر سومرو اور ایثار اسلامک فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بھی خدمات سرانجام دیں۔اس موقع پر جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی سبی و عالم دین الحاج صوفی سلیمان نقشبندی، میر حبیب الرحمن رند،سید ریاض شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ٹکری محمد اسلم جتوئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر جہانزیب بلوچ،ونگ کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سبی میر زبیر رند،ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر اللہ داد رنداللہ یار ڈومکی٬اشتیاق احمد چاچڑ٬ندیم بابر مغل، ایدھی فاؤنڈیشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان خجک،ملک قائم خان مرغزانی٬ سماجی رہنما میر شہباز خان باروزئی، سردار شادی خان نودھانی، وڈیرہ محمد یعقوب لاشاری، سوشل ویلفئیر اسٹاف، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سعید خان خجک، پاکستان قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی سبی کے میر سلیم خان مرغزانی، کاروان خدمت خلق کے صدر ملک بشیر احمد مندوانی سمیت اقلیتی برادری و دیگر معززین نے کارکنان سمیت شرکت کرتے ہوئے خون عطیہ کیا اور اس کارِ خیر کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں سوشل ویلفیئر سبی، ایثار اسلامک فاؤنڈیشن اور دیگر شریک تنظیموں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپس نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کے فروغ کا بھی باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور دیگر موذی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کا عطیہ زندگی کی نئی امید ہوتا ہے اہلِ خیر کو چاہیے کہ وہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں۔آخر میں منتظمین نے تمام شرکاء، رضاکاروں، اداروں اور تعاون کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ مشن مزید وسعت اختیار کر سکے۔

