خاران ( رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ نے ضلع خاران میں تین روزہ انسدادِ پولیو اور وٹامن اے مہم کا قطرہ ایک بچی کو پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس خاران میں پولیو مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر چاکر انور سیاہ پاد سمیت متعلقہ محکموں کے آفیسران اور عملہ موجود تھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ نے پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے اور کسی بھی بچے کو مہم سے محروم نہ رکھا جائے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پولیو فری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنایا جا سکے اس سلسلے میں انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت خاران کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں موبائل ٹیمیں فکس سینٹرز اور ٹرانزٹ پوائنٹ شامل ہیں اس دوران محکمہ صحت کے ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تک کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے بھی خاص انتظامات کئیے گئے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ نے کہا کہ پورے ملک کی طرح ضلع خاران میں بھی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے جبکہ اس دوران 36572 بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے تین روزہ پولیو مہم کے دوران فیکس سینٹرز مختلف ہیلتھ سینٹرز میں قائم کی ہے اور ساتھ ہی 194 موبائل ٹیمیں 12ٹرانزٹ پوائنٹ اور 12 فکس سینٹرز تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس دوران پانچ سال تک کے بچے پولیو اور وٹامن اے کے قطرے سے محروم نہ ہو اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ خاران کے تعاون سے محکمہ صحت کے ٹیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرئینگے اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران والدین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ذمہ داریاں بنتی ہیں کہ وہ محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موزی مرض سے اپنے بچوں کو بچایا جاسکے

